جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے برطرف

بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد کو ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دیدیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی اسپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشنبھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کر کے بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد کو ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔شعیب کھوسو کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں