پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 22 اپریل 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

شعیب کھوسو کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے ۔جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے، شعیب شاہین نے کہا کہ طریقہ کار پی ایس بی آرڈیننس 1962میں واضح ہے، ڈی جی پی ایس بی کی منظوری وزیراعظم دیتے ہیں، جسٹس بابر ستار نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں