سینیٹرعرفان صدیقی کو پارلیمانی پارٹی لیڈر بنا کر اپوزیشن کو مثبت پیغام دیا گیا:ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر

منگل 23 اپریل 2024 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) سینیٹ کے نو منتخب چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہاہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو مسلم لیگ(ن) پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کر کے مسلم لیگ(ن) نے حزب اختلاف کو نہایت مثبت پیغام دیا ہے۔ ایوانِ بالا کا مثبت اور با وقار ماحول سیاسی کشیدگی کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مجھے یقین ہے کہ عرفان صدیقی اس سلسلے میں ،دوسری جماعتوں کے تعاون سے کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یہ بات آج سینیٹر عرفان صدیقی کے دفتر میں اٴْن سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے سینیٹر عرفان صدیقی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اٴْن پر قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے بھرپور اعتماد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے ڈپٹی چیئرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اٴْن کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں