ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے مختص کردہ زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دیدی

منگل 23 اپریل 2024 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے مختص کردہ زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دیدی ۔ ارساحکام کے مطابق ملکی دریاؤں میں حالیہ بارشوں کے بعد اضافی پانی دستیاب ہے،گزشتہ دس روز سے دریاؤں میں پانی کا اضافی زخیرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق صوبے اضافی دستیاب کوٹے کے مطابق پانی کا استعمال کرسکتے ہیں،ایڈوائزری بورڈ اس سے قبل 30 فیصد پانی کی قلت کے مطابق استعال کی ہدایت کر چکا ہے ،تمام صوبے دس روز کیلئے اضافی پانی کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ارسا حکام کے مطابق اضافی پانی حالیہ بارشوں اور موسمی صورتحال کے باعث دستیاب ہوا،ارسا نے تمام صوبائی محکمہ آبپاشی کو اضافی پانی بارے خط لکھ دیا۔ ارسا حکام کے مطابق دس دن بعد دستیاب پانی اور موسمی صورتحال کے مطابق نظر ثانی کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں