چیئرمین ایف بی آر سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات،تمباکو پر ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

منگل 23 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد نے منگل کے روز ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد ڈبلیو ایچ او ہیڈ کوارٹر کے کنسلٹنٹ رابرٹو ایگلیسیاس اور ٹریک اینڈ ٹریس کے ماہر سا نتیاگو کیریلو پر مشتمل تھا۔ملاقات میں ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) میر بادشاہ خان وزیر بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران تمباکو پر ٹیکس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں تمباکو کے سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ اور تمباکو کی غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے حوالے سے درپیش آپریشنل چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں