لاپتا بلوچ طلبہ کیس،جو ادارے قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں، ان کی ریگولیشن کیا ہی عدالت
ایجنسیز کا کردار کسی قانون کے تحت ہو گا جس طرح ایف آئی اے اور دیگر اداروں کا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
بدھ 24 اپریل 2024 18:51
(جاری ہے)
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سوال تب اٹھتا ہے جب قانون سے ماورا کوئی اقدام ہوتا ہے، پولیس جیسی بھی کارروائی کرتی ہے، اس کو تو ہم دیکھ لیتے ہیں ٹھیک ہوئی یا نہیں۔
وکیل ایمان مزاری نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس دن نگران وزیراعظم عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے، اسی روز ایک بلوچ اسٹوڈنٹ کو اٹھایا گیا تھا، اگلے دن اس لاپتا طالب علم کو راولپنڈی سے چھوڑ دیا جاتا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پولیس والوں کو تو آرام سے معطل کر دیتے ہیں کیونکہ وہ جو کرتے ہیں سب کے سامنے کرتے ہیں، کیا ایجنسیز میں کوئی جواب دہ ہے خود احتسابی کہاں پر ہے جو نظر آئے جسٹس محسن اختر نے کہا کہ میری رائے جبری گمشدگی کمیشن کے خلاف اسی لئے ہے کیونکہ یہ انہی کے ساتھ بیٹھ کر کام کر رہے ہوتے ہیں جن پر الزام ہوتا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جو ادارے قانون کے ماتحت ہیں، وہ تو ریگولیٹ ہو جاتے ہیں، جو قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں ان کی ریگولیشن کیا ہے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جن کا کوئی پیارا لاپتا ہے وہ کوئی عام آدمی، وکیل یا جج کا رشتہ دار ہو یہ عمل ان کے اندر نفرت پیدا کرتا ہے، پولیس تمام اداروں سے زیادہ بہتر ہے کیونکہ وہ کارروائی سب کے سامنے کرتے ہیں، ٹھیک ہو یا غلط۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت وزارت دفاع سے پوچھ کر بتا دیں ایجنسیز کے اندر کیا خود احتسابی کا عمل ہے انہوںنے کہا کہ ٹھیک ہے ورکنگ میں غلطی ہو سکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں وہ جواب دہ نہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی دہشت گرد ہے تو پرچہ دیں، کارروائی کریں لیکن ماورائے عدالت کارروائی نا کریں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ایجنسیز کا کردار کسی قانون کے تحت ہو گا جس طرح ایف آئی اے اور دیگر اداروں کا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہر ادارے نے اپنے اختیار کے اندر رہ کر کام کرنا ہے عدالت نے بھی اپنے اختیار کے اندر رہ کر کام کرنا ہے، قانون کے مطابق کسی بھی معاملے کو حل کرنے کے ہزار ایشوز ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایک گھر کا مرد ہے اس کا بھائی لاپتا ہے، اس کی ماں بہن بیٹی پر کیا گزر رہی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ایک کمیٹی بنائی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی تھے، ان سے متعلق بتائیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے حوالے سے ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ جو آرڈر میں ترمیم کرانا چاہتے ہیں، متفرق درخواست دائر کریں، عدالت کو مطمئن کریں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم نے لاپتا افراد کے اس معاملے کو حل کرنا ہے، کمیٹی بنانے کے حوالے سے کوئی اعتراض ہے تو وجوہات بتا کر عدالت کو مطمئن کریں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پٹشنرز کی وکیل بتا رہی ہیں، جس دن وزیر اعظم یہاں بیان دے کر گئے اسی روز ایک بندے کو اٹھا لیا گیا، اس سے پتا چلتا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔بعد ازاں، عدالت نے بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا،10ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع
ایس ای سی پی نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے ..
ایچ ای سی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
حکومت بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے،وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی میڈیا سے گفتگو
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
آرمی، ایچ ای سی، نیوی اور کے آر ایل نیشنل چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی
گلگت، سکردو اور شمالی علاقہ جات میں ذرائع مواصلات اور سیاحت کو فروغ دیں گے، قراقرم ہائی وے اور منسلک ..
سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..
جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ ..
وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے زیر اہتمام تائیکوانڈو مقابلے، نجی اسکولوں کے طلبا کی بھرپور شرکت
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال کی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر