الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے

جمعہ 26 اپریل 2024 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ،پی پی 36 وزیراباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ کامیاب قرار،پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چوہدری کامیاب قرار۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان کامیاب، پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرار،پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض کامیاب قرار، پی پی 149 لاہور سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی کامیاب قرار، پی پی 158 لاہور سے مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد نواز کامیاب قرار،پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کامیاب قرار،پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی کامیاب قرار ،پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری کامیاب قرار پائے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں