پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا

اتوار 28 اپریل 2024 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کو منانے کا بنیادی مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں بارے شعور اجاگر کرنا ،پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔ آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، نجی اور صحافتی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں