پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن 16 مئی کو منایا جائے گا

اتوار 28 اپریل 2024 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن 16 مئی کو منایا جائے گا۔ روشنی کا بین الاقوامی دن منانے کا بنیادی مقصد سائنس، ثقافت اور آرٹ، تعلیم اور پائیدار ترقی، طب، مواصلات اور توانائی جیسے متنوع شعبوں میں روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ ،یونیسکو کی روشنی کے دن کے حوالہ سے بین الاقوامی مہم فوٹوونکس کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے مستقبل میں اس کے کردار کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور کرہ ارض پر روشنی کے انتہائی اہم کردار کےحوالہ سے عوام الناس کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں