ہومی سائیڈ یونٹ پولیس اسلام آباد کی کارروائی ،خاتون کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث قاتل( شوہر) انتہائی کم وقت میں گرفتار کرلیا

اتوار 28 اپریل 2024 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ہومی سائیڈ یونٹ پولیس اسلام آبادنے موثر کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث قاتل( شوہر) انتہائی کم وقت میں گرفتار کرلیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم کی شناخت نعیم خان کے نا م سے ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کرنے کے بعد نعش گرین ایریا سروس روڈ سیکٹر آئی نائن ون پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں