ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان کاعدالتوں میں تعینات پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ

منگل 30 اپریل 2024 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان نے عدالتوں میں تعینات پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لے کرسپریم کورٹ میں ڈیوٹی پر مامور افسران کو بریفنگ دی اور پوری تندہی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں بریفنگ دی،انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو فرائض منصبی کی نوعیت اورموجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بروقت نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ اسکواڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران دوران آمد ورفت الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،تمام افسران صاف ستھری یونیفارم زیب تن کریں اور محکمانہ نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کریں،اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں