نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے

بدھ 1 مئی 2024 13:52

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے  15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا کے شہر بانجول پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گیمبیا کے وزیر پٹرولیم و توانائی نانی جوارا،سیکرٹری خارجہ ایمبیسیڈر سائرس سجاد قاضی اور سینیگال میں پاکستان کی سفیر سمیعہ میمونہ سید نے ان کا استقبال کیا۔اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور سربراہی اجلاس کے موقعے پردوسرے ممالک کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں