پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹوائیرویز کے چارٹر لائسنس کی تجدید کردی

بدھ 1 مئی 2024 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹوائیرویز کے چارٹر لائسنس کی تجدید کردی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام شرائط پوری ہونے پر کے ٹوائیر ویز کو چارٹر لائسنس جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

کے ٹو ائیر ویز کا ٹی پی آر آئی لائسنس درخواست واپس لینا ان کی اپنی کاروباری ترجیحات کے باعث ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کے ٹو ائیر ویز اپنے آپریشنز کے لئے فی الحال ایک طیارہ حاصل کرنے کے مراحل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں