پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 45 ویں ای کچہری پیر 20 مئی کو منعقد ہو گی

جمعہ 17 مئی 2024 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے زیر اہتمام 45 ویں ای کچہری پیر 20 مئی 2024 کو منعقد ہو گی۔ ای کچہری کا آغاز صبح 11:00 بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جو صارفین اپنی شکایات درج کروانا چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے نام، رابطہ کی معلومات، ای میل ایڈریس ، ہوائی اڈے کے نام آن لائن ای کچہری کے دوران کمنٹ باکس میں درج کریں۔

ای کچہری کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیس بک پیج www.facebook.com/pcaa.official پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز اور ہوائی اڈوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ای کچہری کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں