قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیچاجی کی پارلیمنٹنہائوس میں نملاقا ت

بدھ 22 مئی 2024 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیچاجی کی پارلیمنٹنہاوس میںنملاقا ت کی ہے ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ، تجارت ، باہمی دلچپسی کیا مور سمیت بین الاقوامی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہاکہ پاکستان برادر اسلامی ملک ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے U دیکھتا ہے۔

ترکیہ کے سرمایہ کار پاکستان میںنموجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہوںن۔ گوادر معاشی تجارتی سرگرمیوں کا حب ثابت ہوگا۔ سی پیک منصوبہ جات نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ترکیہ کے سرمایہ کار تاجر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ معدنیات کی دولت سے مالا مال ہیں۔

دونوںنممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔دونوں ممالک نے بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمائت کی ہے۔برادر ملک ترکیہ کے ساتھ باہمی مفادات ، تجارت ، سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میںنفروغ دے کر مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاںنشہباز شریف برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے خواہاںنہیںن۔

دونوںنممالک کے سرمایہ کاروں اور تاجروں سمیت وفود کے تبادلوں کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان سے بات کروںنگا۔ ترکیہ کے سرمایہ کار اور تاجر گوادر سمیت معدنیات کے شعبے میںنسرمایہ کاری کے لئے پاکستان کا دورہ کریںن۔ پاکستان کے سرمایہ کار اور تاجر بھی برادر ملک ترکیہ کا دورہ کر کے مختلف شعبوںنمیں موجود سرمایہ کاری سے مستفید ہونگے۔عالم اسلام کو اتحاد وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہاکہ امست مسلمہ کا اتحاد یکجہتی اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر طیب اردگان نہ صرف اپنے ملک بلکہ تمام مسلم ممالک کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔دنیا بھر میںنبڑھتی دہشتگردی ، شرپسندی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ضروری ہے۔ترکیہ کے سفیر نے پارلیمانی تبادلوں کو بڑھانے اور دونوںنممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ برادر ملک پاکتان کے ساتھ تاریخی ، مذہبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔پاک ترک برادر تعلقات مشترکہ عقیدے ، ثقافت اور تاریخ کی مضبوط بنیادیوںنپر قائم ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ پاکستان ، ترکیہ کے مابین مضبوط اقتصادی شراکت داری سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ گوادر ، معدنیات ، ا?ئی ٹی ، انفراسٹرکچر اور دفاعی شعبے میںنموجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔دونوںنممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ملاقات کے دوران سابق ممبر صوبائی اسمبلی صدر پاکستان مسلم لیگ ن شیخ اعجاز احمد بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں