گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون ، کرغزستان میں پھنسے طلبہ کوبراہ راست کراچی لانےپر بات چیت

جمعرات 23 مئی 2024 02:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے کرغزستان میں پھنسے طلبہ کوبراہ راست کراچی لانےپر بات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کرغزحکام سے رابطہ کرکے کراچی کیلیےپروازوں کاانتظام کرادیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ کےوالدین نے مجھ سےملاقات کی تھی، بشکیک سےطلبہ کوبراہ راست کراچی لانےکی پرواز کی اجازت حاصل کرلی ہے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ طلبہ کے والدین نے کرغزستان میں پھنسے اپنے بچوں کوواپس لانےکیلیے اقدامات کامطالبہ کیاتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں