مارگلہ ہلز میں مختلف مقامات پر لگی آگ بجھانے کے لئے آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا ، رومینہ خورشید عالم

پیر 27 مئی 2024 18:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز میں مختلف مقامات پر لگی آگ بجھانے کے لئے آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، پاک فوج،این ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے تعاون سے جنگلی حیات کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق رومینہ خورشید عالم نے چیر مین این ڈی ایم اے سے رابطہ کر کے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی۔

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ سی ڈی اے اور این ڈی ایم اے کے مشترکہ تعاون سے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ہیلی کاپٹر سکس ایوی ایشن سکواڈرن نے بھیجا جبکہ دوسرا ہیلی پاکستان آرمی (جی ایچ کیو) نے بھجوایا۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان آرمی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے تعاون پر مشکور ہوں۔ انہوں نے سیاحوں سے کہا کہ ہیٹ ویو کے دوران ہائیکنگ سے گریز کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں