فلم ’’کملی‘‘ میں کام کرنے کی وجہ اس کا منفرد سکرپٹ اور مشکل کردار ہے، صبا قمر

بدھ 22 جنوری 2020 12:29

فلم ’’کملی‘‘ میں کام کرنے کی وجہ اس کا منفرد سکرپٹ اور مشکل کردار ہے، صبا قمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ انہیں مشکل کردار کرنا پسند ہیں۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ عام کہانی اور کردار کو کرنے کی قائل نہیں اور ایک جیسے کردار کرنا انہیں تو بالکل پسند نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ ہو یا فلم اس کے لئے مشکل کردار ان کا چنائو ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا فلم ’’کملی‘‘ میں کام کرنے وجہ بھی منفرد سکرپٹ اور مشکل کردار ہے۔ صبا قمر فلم ’’کملی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں وہ سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کے ساتھ نظر آئیں گی، فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں