سارہ خان پہلی بار عمران اشرف کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’رقص بسمل‘‘ میں دکھائی دیں گی

بدھ 12 اگست 2020 09:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) اداکارہ سارہ خان پہلی مرتبہ اداکار عمران اشرف کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’رقص بسمل‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

وجاہت رئوف کی ہدایت کاری میںبننے والے ڈرامہ سیریل’’رقص بسمل‘‘ میں سارہ خان اور عمران اشرف پہلی بار سکرین شیئر کریں گے، ڈرامے کی کہانی ہاشم ندیم نے لکھی ہے جس کی دیگر کاسٹ میں سلیم معراج، محمود اسلم، انوشے عباسی، مومن ثاقب، ندا ممتاز، گل رعنا اور فرقان قریشی شامل ہیں۔ ڈرامہ رواں سال کے آخر میں ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔سارہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ثبات‘‘‘ میں نظر آ رہی ہیں جبکہ عمران اشرف ڈرا مہ سیریل’’مشک‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں