پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم 29اپریل کو جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوگی

جمعرات اپریل 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم 29اپریل کو جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوگی ۔ پی سی بی حکام کے مطابق ویمن ٹیم دورہ سائوتھ افریقہ میں تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ مئی کو سائوتھ افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف ہوگا ۔دوسرا ون ڈے میچ 9مئی، تیسرا 12مئی کو ہوگا، جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15مئی ،دوسرا میچ 18مئی ،تیسرا میچ 19مئی ،چوتھا میچ 22مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو ہوگا ۔دورہ سائوتھ افریقہ سے قومی ویمن ٹیم کو 21فروری سے 8مارچ 2020تک آسٹریلیا میں ہونے والی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments