آل پاکستان انٹر سکول بلائنڈ کر کٹ چمپئن شپ 25 اپریل سے شروع ہوگی

فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی،رپورٹ

جمعرات اپریل 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اور فیصل آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے اشتراک سے آل پاکستان انٹر سکول بلائنڈ کر کٹ چمپئن شپ 25 سی29 اپریل تک کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد گراس لیول پر بلائنڈ کرکٹ کو فروع دینا ہے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments