قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ میں تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،گروپ کیپٹن طاہر سلطان

جمعرات 25 اپریل 2019 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین سینئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ میں تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی اور ایونٹ میں پاکستان کی دو رکنی قومی ٹیم شرکت کر رہی ہیں جن میںطیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی تیاری میں ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان ملائیشیاء، جاپان، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیاء، تھالی لینڈ، کوریا، فلپائن، کویت، سری لنکا، چین، تائیوان، قطر، نیپال اور ایران کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں طاہر سلطان نے کہا کہ کہ ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے لیکن پھر بھی ایونٹ میں مقابلہ سخت ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں پاکستان سکواش فیڈریشن نے دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹس میں سیکھنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی ہیں اور امید ہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں