انٹرکلب باکسنگ ٹورنامنٹ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا

منگل 21 جنوری 2020 14:22

انٹرکلب باکسنگ ٹورنامنٹ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) انٹرکلب باکسنگ ٹورنامنٹ 25 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری چوہدری طارق امین گجر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز جونیئر، بوائز یوتھ اور گرلز کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بوائز جونیئر ویٹ کیٹگریز میں منفی 32 کلوگرام، 36 کلوگرام، 40 کلوگرام، 44 کلوگرام، 46 کلوگرام، 50 کلوگرام، 54 کلوگرام اور 56 کلوگرام شامل ہیں۔ بوائز یوتھ ویٹ کیٹگریز میں 49 کلوگرام،52 کلوگرام، 56 کلوگرام، 60 کلوگرام، 64 کلوگرام، 69 کلوگرام اور 75 کلوگرام جبکہ گرلز کے ویٹ کیٹگریز میں منفی 45 کلوگرام،48 کلوگرام، 51 کلوگرام،54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 60 کلوگرام اور 64 کلوگرام کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں