پنجاب تھروبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز جاری

ہفتہ 24 جولائی 2021 15:33

پنجاب تھروبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کیزیراہتمام پنجاب تھروبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس، ڈجکوٹ روڈ فیصل آباد میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے رانا سجاد اکبرنے بتایاکہ ٹرائلز میں پنجاب بھر سے نو ڈویڑنوں کے مرد کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہی وال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ منتخب ٹیم 5 سے 7 اگست تک ناران میں کھیلی جانے والی نیشنل مینز تھروبال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں