اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںقومی جوڈو چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

قومی جوڈو چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی۔

(خبر جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں