ایکس پلیئرز بینیفٹ فنڈز سے تین سابق کھلاڑیوں کو عیدالفطرکےلیے50، 50 ہزار روپے جاری کردئیے ، پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل

پیر 6 جولائی 2015 12:42

ایکس پلیئرز بینیفٹ فنڈز سے تین سابق کھلاڑیوں کو عیدالفطرکےلیے50، 50 ہزار روپے جاری کردئیے ، پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایکس پلیئرز بینیفٹ فنڈز سے تین سابق قومی کھلاڑیوں کو عیدالفطرکے موقع پرفی کس50، 50 ہزار روپے جاری کردئیے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ کونسل نے عیدالفطرکے موقع پر تین سابق کھلاڑیوں کو فی کس50، 50 ہزار روپے مالی معاونت دینے کا اعلان کیا تھا اور کونسل نے تینوں کھلاڑیوں کو عیدالفطر کیلئے رقوم جاری کر دئیے ہیں جن میں پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق کھلاڑی زرین خان جو کہ فالج کے مرض میں مبتلا تھے، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑی عامر قیوم جو کہ 6 ماہ قبل انتقال کرچکے ہیں ان کے خاندان کیلئے50 ہزار جبکہ سابق قومی کھلاڑی ذوالفقار احمد جوکہ پشاور سے تعلق رکھتے ہیں کی عیدالفطر کے موقع پر50 ہزار روپے دے کر ان کے ساتھ مالی معاونت کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا اس لئے کونسل نے انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق کھلاڑی زرین خان جو کہ فالج کے مرض میں مبتلا ہے پشاور جاکر ان کی تیمارداری کیا اور ان کو ایکس پلیئرز بینیفٹ فنڈز سے 50 ہزار روپے بھی دئیے اسی طرح سابق قومی کھلاڑی ذوالفقار احمد کو بھی 50 ہزار روپے فنڈز دے دیا اور پشاور میں کلب کی جانب سے مجھے افطاری بھی دی گئی۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ان کے ساتھ اس کارخیرمیں حصہ لیں تاکہ ضرورت مند سابق کھلاڑیوں کی مدد کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں