برف کے سفید چادر اوڑھے پہاڑوں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کا مری ، مانسہرہ سکردو اور مالم جبہ کا رخ

ہفتہ 23 جنوری 2021 14:14

برف کے سفید چادر اوڑھے پہاڑوں کے  خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے  کے لیے  سیاحوں کا  مری ، مانسہرہ سکردو اور  مالم جبہ کا رخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) ملک بھر کے مختلف علاقوں سے برف سے محبت کرنے والے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہفتہ وار تعطیل پر برف کے سفید چادر اوڑھے پہاڑوں کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے مری ، مانسہرہ سکردو ، مالم جبہ کے تفریحی مقامات کا رخ کر گئی۔ ملک کے مختلف حصوں میںگزشتہ شب ہونے والی برف باری کے سبب درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی لیکن سردی کے بوجود مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ان تفریحی مقامات پر موجود ہے، سوشل میڈیا کے دور دورہ کی وجہ سے ان کی تفریح کے یہ لمحات نہ صرف کیمرے سے محفوظ کئے جا رہے ہیں بلکہ وائرل بھی ہو رہے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ نوجوانوں کی یہ سیلفیاں دوسرے سیاحوں کو بھی ان برف پوش پہاڑوں کی جانب راغب کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی حالیہ برف باری کے بعد وادی سوات میں واقع مالم جبہ کے برف پوش پہاڑ آج کل نہ صرف برف کے خوبصورت مناظر کی نمائش کررہے ہیں بلکہ پورے پاکستان سے آنے والے گھریلو سیاحوں کے لئے بھی یہ ایک تفریحی مرکز بن چکے ہیں۔ سیر کو آئے ایک سیاح شفق اعظم نے کہا کہ مالم جبہ مقامی سیاحوں کے لئے سوئٹزرلینڈ کی مانند ہے کیونکہ یہ سیاحتی مقام سیاحوں کو ہر قسم کی تفریح فراہم کرتا ہے اور سیاحوں کی دلچسپی کے قدرتی مناظرسے یہ مقام فطری طور پر بھرپور ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں