جیکب آباد میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف طلباء سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرہ اور دھرنا

پیر 23 اگست 2021 16:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) جیکب آباد میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف طلباء سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت طلباء اسلام ڈگری کالج یونٹ کی جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ڈگری کالج سے ضلع نائب صدر تاج محمود انصاری، امیر معاویہ بنگلانی، محمد موسیٰ مہر، عبید اللہ رند، محمد امین جکھرانی، عبدالحفیظ کھوسو، عمران لانگو، محمد عثمان مہر، فاروق بروہی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر ڈگری کالج کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کرونا کا بہانا بنا کر سندھ کی تعلیم کو تباہ کررہی ہے پورے ملک کے تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں لیکن سندھ میں تعلیمی اداروں کو سازش کے تحت بند کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں مارکیٹیں ، مویشی منڈیاں کھلی ہوئی ہیںاور تمام شعبے کھلے ہیں لیکن صرف تعلیمی اداروں کو ہی کرونا کا بہانا بنا کر بند کرنا افسوسناک اور شرمناک ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کو فلفور کھولا جائے اور سندھ کی تعلیم کو تباہی سے بچایا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں