جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے جمس ہسپتال میں کرپشن پر وزیر صحت کو خط،ڈائریکٹر ٹگڑ کی تقرری جمس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ہٹا کر تجربہ کار اور سند یافتہ ڈائریکٹر مقرر کرنے اور جمس میں کرپشن کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 21 ستمبر 2021 17:28

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 21 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی) جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ بار نے بھی جمس ہسپتال میں کرپشن،ڈائریکٹر عبدالواحد کی غیر قانونی تقرری کے خلاف وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو خط لکھ کر کرپشن کی تحقیقات کرانے اور جمس ہسپتال کو مکمل فعال کرنے سمیت ایماندار سند یافتہ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ڈسٹرکٹ بار جیکب آباد کے نائب صدر زاہد حسین سومرو اور جنرل سیکریٹری مظفر رند کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی سیکریٹری صحت،ڈی جی حید رآباد،کمشنر لاڑکانہ،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور بیس کمارنڈر شہباز بیس کو بھی ارسال کی گئی ہے،جیکب آباد بار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جمس ڈائریکٹر کے متعلق سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا اور مریضوں کی جانب سے متعد د شکایات ہیں کہ ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ ٹھیکوں اور ادویات کی خریداری میں کرپشن میں ملوث ہیں سالانہ 60کروڑ سے زائد بجٹ کے باوجودجمس ہسپتال کو مکمل فعال کرنے سمیت ایم آر آئی،سٹی اسکین،ٹراما سینٹر اور چوبیس گھنٹے ایمرجنسی کی سہولت دینے میں ناکام گئے ہیں امراض چشم کے آپریشن جنرل سرجری،تھلیمسیا سینٹر تک کی سہولت موجود نہیں،عبدالواحد ٹگڑ کی ڈائریکٹر کے طور پر تقرری جمس ایکٹ کے خلاف ہے 4ستمبر 2018کو ایک نوٹیفیکیشن کے تحت محکمہ صحت لاڑکانہ کے فیلڈ سپروائیز ر 19گریڈ کے عبدالواحد ٹگڑ کو جمس کے ڈائریکٹر کی اضافی چارج عارضی طور پر دی گئی جب تک مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی نہیں ہو جاتی لیکن ٹگڑ کو دو بار ایکسٹینشن دی گئی،خط میں وزیر صحت سے جمس کے بورڈ آف گورننس کی چیئر پرسن کی حیثیت سے گذارش ہے کہ عبدالواحد ٹگڑ کی تعیناتی کے دوران جمس میں ہونے والی کرپشن کی اعلی تحقیقاتی ادارے سے شفاف تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کریں،ڈسٹرکٹ بار جیکب آباد شہریوں کے ڈائریکٹر جمس کی تقرری کے متعلق تحفظات خط اور درخواست کی صورت میں آپ کے گوش گذار کئے ہیں بار کے عہدیداروں نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ عبدالواحد ٹگڑ کو جمس کے ڈائریکٹر شپ سے ہٹایا جائے اور مزید توسیع نہ دی جائے جو کہ جیکب آبادکے شہریوں اور جمس کے مفاد میں ہے،اس سلسلے میں رابطے پر بار کے نائب صدر زاہد حسین سومرو نے کہا کہ جمس ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری پر تشویش ہے جمس جیسے بہترین ادارے کو تباہ کیا جا رہا ہے وزیر صحت کو جیکب آباد کے شہریوں کے تحفظات اور جمس کی تباہی کے متعلق لکھا ہے امید ہے وزیر صحت میڈ م عذرہ پیچوہو اس پر سنجیدیگی سے غور کریں گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں