جیکب آباد،سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اظہار یکجہتی کشمیر کے لیے ریلیاں نکالی گئیں

ہفتہ 5 فروری 2022 15:35

جیکب آباد،سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اظہار یکجہتی کشمیر کے لیے ریلیاں نکالی گئیں
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2022ء) جیکب آباد ضلع بھر میں انتضامیہ سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں،پاکستان کا ہر فرد کشمیری بھائیوں اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے 5 فروری کشمیر ڈے کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

جیکب آباد سے اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد،جماعت اسلامی کی جانب سے امداد اللہ بجارانی،جے یو آئی کی جانب سے ڈاکٹر اے جی انصاری،قومی امن کونسل آر سے راشد علی بلیدی کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ریلیاں ڈی سی چوک سے پریس کلب تک نکالی گئیں جبکہ تحصیل ٹھل میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالخالق بلوچ اور تحصیلدار دیدار کنرانی کی سربراہی میں رہبر چوک سے پریس کلط تک ریلی نکالی گئی،جیکب آباد اور ٹھل میں ریلی میں شریک شرکاء کے ہاتھوں پینافلیکس اور بینر اٹھائے ہوئے تھے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں