جیکب آباد ، ڈرگ انسپکٹر کے مختلف میڈیکل اورسرجیکل اسٹورزپر چھاپے

منگل 20 جون 2017 20:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) جیکب آباد میں ڈرگ انسپکٹر کے مختلف میڈیکل اورسرجیکل اسٹورزپر چھاپے ،رکارڈ چیک کیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں لاڑکانہ ڈویژن کے ڈرگ انسپکٹر شعیب احمد انصاری نے ڈسٹرک ڈرگ انسپکٹر اوردیگر اسٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف میڈیکل اور سرجیکل اسٹورز پر چھاپے مارکر ادویات چیک کیں اور ان کا رکارڈ چیک کیا رکارڈ نہ ہونے والے اسٹورزکو بند کرنے کے احکامات جاری کیے ،اس سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل ڈرگ انسپکٹر شعیب احمد انصار ی نے کہاکہ معمول کی چیکنگ کی جارہی ہے اورکسی بھی میڈیکل اسٹورکے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں