جیکب آباد، محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کی مستقل نہ کرنے کیخلاف احتجاج و بھوک ہڑتال 48ویں روزبھی جاری

جمعہ 7 جولائی 2017 19:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) جیکب آباد، محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کی مستقل نہ کرنے کیخلاف احتجاج و بھوک ہڑتال 48ویں روزبھی جاری، تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کی جانب سے مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاج کاسلسلہ48ویں روزبھی جاری رہا ملازمین نے شیر محمد راجپوت، محمد علی لاشاری ،سجاد سومرو، جی ایم کھوکھر ،عمران میرانی اوردیگر کی قیادت میں جلوس نکال کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے دوگھنٹوں تک علامتی بھوک ہڑتال کی اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود سندھ حکومت ہمیں مستقل نہیں کررہی جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی ہے ہم مسلسل سراپا احتجاج ہیں مگر ہماری دادرسی کرنے والا کوئی نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مستقل نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور جلد سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں