جیکب آباد ،بھتہ نہ دینے پر دوکان پر بیٹھے سینئیر صحافی کے بھانجے کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

ہفتہ 11 مئی 2024 17:12

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) جیکب آباد میں بھتہ نہ دینے پر دوکان پر بیٹھے سینئیر صحافی کے بھانجے کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو کے علاقے حسین آباد میں مسلح افراد نے سینئیر صحافی حاکم علی ایری کے بھانجے دوکاندار حبدار علی ایری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔واقع کے بعد گڑھی خیرو پولیس نے پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال گڑھی خیرو منتقل کردیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ جیکب آباد ضلع بھر کے صحافی برادری میں واقعے کے خلاف غم و غصہ چھا گیا ہے اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں