خبروں کی اشاعت پر صحافی کو دھمکیاں صحافی برادری کااحتجاج اسپیکر سندھ اسمبلی نے نوٹس لیا

بدھ 26 جولائی 2017 22:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) خبروں کی اشاعت پر صحافی کو دھمکیاں صحافی برادری کااحتجاج اسپیکر سندھ اسمبلی نے نوٹس لیا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق ہندونوجوان کے گھر پر حملے کی خبروں کی اشاعت پر تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آبادکے صدر عبدالرحمن آفریدی کو دی جانے والی دھمکیوں پر ضلع کے صحافیوں پرویز ابڑو،مکیش روپیتا، آفتاب بخاری ،خاوند بخش بھٹی ،نوازسولنگی ،زاہد رند، آصف بھٹی ،وسیم عباس، زاہد کھرل ،وکی وادھوانی ،جیش تلسی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے سخت نتائج کی دھمکیاں دینے والے بااثر صراف کو گرفتارکرنے اورمقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ٹھل کے صحافی عارف مغل،لاڑکانہ کے صحافی سرکش سدھایو، گڑھی خیرو کے غوث بخش کٹوہر،ایم این اے سیل کے انچارج میرفہد خان جکھرانی سمیت شہر کی سیاسی ،سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے صحافی کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے صحافی کو دی جانے والی دھمکیوں کانوٹس لیتے ہوئے متاثر صحافی عبدالرحمن آفریدی سے فون پر رابطہ کرکے واقع کی تفصیلات معلوم کیں اور ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ان کاکہناتھاکہ صحافی ہمارے بھائی ہیں ان کا تحفظ حکومت کی ذمیداری ہے اس حوالے سے ایس ایس پی کو بھی کاروائی کرنے کا کہاہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں