فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر و ناقص کام کی شکایات کا نوٹس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ جیکب آباد پہنچے گئے

بدھ 10 جنوری 2018 23:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر اور ناقص کام کی شکایات کا نوٹس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ جیکب آباد پہنچے گئے ،کھیر تھر ،واٹر سپلائی اور فلائی اوور کے جاری کام کا دورہ ، کا م کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار، معیاری کام چاہئے لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،حکام کی سرزنش کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے جیکب آباد میں فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر اورناقص کام کی شکایات پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ وسیم احمد گزشتہ روزجیکب آباد پہنچے چھ رکنی ٹیم پر مشتمل وفد نے وسیم احمد کی قیادت میں ڈی سی محمد نعیم سندھو ،بلدیہ چیئر مین غلام عباس جکھرانی کے ہمراہ کھیر تھر کے لیگون ،فلٹر پلانٹ اور ڈسٹرکٹ جیل کے قریب زیر تعمیر بلاول بھٹو زرداری فلائی اوور کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا زرائع کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نے منصوبے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اورحکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ معیاری کام چاہیے لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی بعد ازاں ڈی سی آفس میں ضلعی حکام سے میٹنگ کرکے ہدایات جاری کیں واضح رہے کہ میڈیا میں خبروں کی اشاعت کے بعد یوایس ایڈ نے بھی فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹیکنو کنسلٹنٹ اور ایم ایس ڈی پی کو جلد منصوبہ مکمل کرنے کا حکم دیاہے جولائی کی ڈیڈ لائین دی ہے جبکہ رواں ماہ موچی بستی کے مکینوں کو فراہمی آب شروع کرنے کا حکم دیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں