جیکب آباد کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، کئی دنوں سے شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل

بدھ 11 اپریل 2018 20:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) جیکب آباد کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، کئی دنوں سے شہریوں کو پانی کی فراہمی معطل، جے یو آئی کے وفد کی واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ، ناقص انتظامات پر احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں شہریوں کو کئی روز سے واٹرسپلائی سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ، پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں اور گرمی کے موسم میں پانی کے استعمال میں اضافے کی وجہ سے شہری پیسوں کے عیوض پانی خریدنے پر مجبور ہیں ، شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی پر جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے وفد کے ہمراہ واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ کیا اور کھیر تھر کینال پہنچ کر پانی کا معائنہ کیا ، جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے واٹر سپلائی اسکیم اور کھیر تھر کینال کے دورہ کرنے کے بعد جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو کھیر تھر کینال سے پانی فراہم کیا جاتا ہے آج دورے کے دوران دیکھا کہ کھیر تھر کینال میں پانی موجود ہے مگر اس کے باوجود شہریوں کو پانی فراہم نہ کرنا افسوسناک ہے ، انہوں نے بتایا کہ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے کھیر تھر کینال کے پاس پانی جمع کرنے کے لئے لیگون بنائے گئے ہیں جن میں پانی موجود ہے مگر افسوس کے وہ پانی کو شہریوں کو فراہم کرنے کے بجائے وہاں مچھلیوں کی افزائش کی جارہی ہے اور کاروبار کیا جارہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمیشروع کی جائے بصورت دیگر جے یو آئی شدید احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں