جیکب آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ، سیاہ کاری کے الزاممیں دوشیزہ سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 30 جون 2018 19:29

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) جیکب آباد میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے دوشیزہ سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ محمدپور اوڈھوکے قصبہ کیوڑو جکھرانی میں ملزم نادر جکھرانی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بھتیجی حور زادی اور نوجوان عبدالخالق لولائی کو بندوق کے فائرکرکے قتل کردیااورفرار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں