جیکب آباد پولیس کی کاروائی ،ایک کلو ہیروئن اور تین کلو چرس سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) جیکب آباد پولیس کی کاروائی ایک کلو ہیروئن اور تین کلو چرس سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی ،کیس داخل تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر غلام اصفر تنیو نے خفیہ اطلاع پربائی پاس پر کاروائی کرکے پشین کے رہائشی علم خان بادینی کو ایک کلو ہیروئن اور تین کلو چرس سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جس کا مقدمہ صدر تھانے پر در ج کیا گیا ہے صدر پولیس کے مطابق ملزم کوئٹہ سے منشیات اسمگل کر رہا تھاکہ کاروائی کی گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں