جیکب آباد میں گرمی کا پارہ کم نہ ہوا، درجہ حرارت نصف سنچری پر برقرار، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

جمعرات 28 مئی 2020 16:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) جیکب آباد میں گرمی کا پارہ کم نہ ہوا، درجہ حرارت نصف سنچری پر برقرار، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شہری گرمی سے بے حال ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کردئیے ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جیکب آباد میں جمعرات کے روز بھی گرمی کا پارہ کم نہ ہوا اور درجہ حرارت نصف سینچری پر ہی برقراررہا، قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک طرف سورج کے تیور اور گرمی تو دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کردیا ہے، گرمی کی شدت میں آئے روز اضافے کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور شہرکی مارکیٹیں اور سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں، طویل لاک ڈاؤن کے بعد حکومت کی جانب سے تھوڑی نرمی کے بعد شہر کا کاروبار ایک بار پھر شروع ہونے والا ہی تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے اس کو بھی ٹھپ کردیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور طویل لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے تاکہ کاروبار زندگی دوبارہ بحال ہوسکے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں