اوستہ محمد‘ پوسٹ آفیس اوستہ محمد کی بلڈنگ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار

عملہ کرائے کے دکان میں کام کر رہے ہیں ، پوسٹ ماسٹر اور عملہ کی خدمات قابل تعریف

جمعرات 23 فروری 2017 13:27

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) پوسٹ آفیس اوستہ محمد کی بلڈنگ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار۔ عملہ کرائے کے دکان میں کام کر رہے ہیں ، پوسٹ ماسٹر اور عملہ کی خدمات قابل تعریف ہے ۔شہریوں کا اظہار خیال، بلڈنگ بنانے کا مطا لبہ ۔تفصیلات کے مطا بق اوستہ محمد پوسٹ آفیس ایک قدیمی پوسٹ آفیس ہے۔ جس کی بلڈنگ شاہی بازار میں واقع ہے جوپلاٹ ہے وہ انتہا ئی قیمتی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ شہر کے دل میں واقع ہے بلڈنگ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے عملہ مجبوری کے تحت کرائے کے دکان میں کام کرتے ہیں اس بارے میں شہریوں نے حکومت سے اور محکمہ ڈاک خانہ جات سے مطا لبہ کیا کہ بلڈنگ کا کام جلد کرایا جائے ، شہریوں نے پوسٹ ماسٹر بابو شاہنو از بہرانی ، پوسٹل کلرک بابو محمد نواز عمرانی، پوسٹل کلرک علی احمد اور دیگر عملہ کے خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیشہ ان کا صارفین کے ساتھ سلوک بہتر ہے اور خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی بہتر خدمات پر انہیں خیراج تحسین پیش کرتے ہیں ، عوامی حلقوں نے مطا لبہ کیا کہ لاکھوں روپے محکمہ کو کما کر دیتے ہیں ۔ایک منافع بخش ادارہ ہو گیا ہے محکمہ ڈاک لیکن ان کی بلڈنگ نہ ہونا با عث افسوس ہے۔ اوستہ محمد پوسٹ آفیس کو فوری طور بنا یا جائے تاکہ عملہ کو سہولت ہو تاکہ وہ مزید بہتر کام کر سکیں اور اپنی خدمات کو جاری رکھ سکیں ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں