این این آئی نیوز ایجنسی کے بیوروچیف عاشق علی بٹ کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت کا اظہار

بدھ 13 فروری 2019 17:00

این این آئی نیوز ایجنسی کے بیوروچیف عاشق علی بٹ کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت کا اظہار
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) بلوچستان کے سینئر و نامور صحافی این این آئی نیوز ایجنسی کے بیوروچیف عاشق علی بٹ کی وفات پر مختلف شخصیات کا تعزیت اظہار ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی ،میر فاروق خان جمالی،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میرحسن خان جمالی،معروف قبائلی شخصیت میر حاجی غلام مصطفی رند،میر کریم بخش خان رند،پریس کلب اوستہ محمد کے صدر محمد حنیف مینگل،نائب صدر حارث خواجہ،سابق صدر پریس کلب اوستہ محمد حاجی سعید احمد نعمانی،علی مردان جمالی،خرم خواجہ،اسماعیل خواجہ و دیگر صحافی دوستوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ایک سچے اور مخلص صحافی سے محرو م ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عاشق علی بٹ کا شمار بلوچستان کے ان سینئر صحافیوں میں ہوتا تھا جنہوں نے ہر مشکل اور کٹھن حالات میں بھی صحافی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے کر سیاسی سماجی مسائل اور صو بے کے طبقہ فکر کے لوگوں کی آواز بلند کی۔

(جاری ہے)

عاشق علی بٹ کی صحافتی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتی ہے۔۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاشق بٹ نے بلوچستان میں مثبت صحافتی اقدار کو فروغ دے کر غیر جانبدارانہ صحافتی کردار ہونے کا عملی نمونہ پیش کیا۔

ان کی وفات سے صوبے کی عوام صحافت کے میدان سے ایک اچھے اور قابل صحافی سے محروم ہو گئے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرو جمیل عطا فرمائے،۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں