پریس کلب اوستہ محمد کے عہدیداران کا سینئرصحافی عاشق بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 13 فروری 2019 22:42

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) پریس کلب اوستہ محمد کے صدر محمد حنیف مینگل ، سابق صدر علی مردان جمالی ، سابق صدر ذوالفقار علی کھوسہ، محمد وارث دیناری ، محمد عمر میرالی ، ذاکر رڈ ، علی حس ڈومکی ،لونگ خان جمالی ، قربان علی اوردیگر صحافیوں نے اپنے مشترکہ بیان بلوچستان کے بہترین ، نہ ڈر صحا فی این این آئی کے بیورو چیف عاشق بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعاکی کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور پسماندگان کو صبر دے انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے تمام صحا فی مرحوم کے وفات پر ان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عاشق بٹ کی صحا فتی خدمات قابل تعریف ہیں اور جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں