رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو ئے،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد

جمعرات 27 اگست 2020 19:20

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا ہے کہ اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار شہر کے دورے کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ بلال شبیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلیم ڈومکی کے ہمراہ ڈیرہ اللہ یار شہر کا دورہ کیا اور شہر کی مین شاہراہوں سے پانی نکالنے کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا کہ اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوئی ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈیرہ اللہ یار شہر کے سیوریج سسٹم کے لئے خاص منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شہر کا سیوریج کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے اور یہی وجہ ہے کہ بارشوں کا پانی سڑکوں پر جمع ہوجاتا ہے جسے میونسپل کمیٹی کی مشینری کے زریعے نکالا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو اہم شاہراہوں سے بارش کا پانی جلد سے جلد نکالنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر مون سون بارشوں کے سلسلے میں کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں