اوستہ محمد،صحافی کے گھر چوری،پریس کلب ممبران کا چوری شدہ سمامان برآمد کرنے کامطالبہ

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:12

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) اوستہ محمد میں چوریاں برقرار مری پل کے قریب صحافی و سابق جنرل سیکریٹری پریس کلب کے ریاض حسین عمرانی کے گھر کا صفایا پولیس چوری شدہ سامان برآمد کرے پریس کلب رجسٹرڈ کا مطالبہ ورنہ احتجاج کریں گے، تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں چوریاں برقرار پولیس کی کوئی گشت نہیں مری پل کے قریب صحافی و سابق جنرل سیکریٹری ریاض حسین عمرانی کے گھر میں نامعلوم چور گھس کر ان کے گھر سے د وٹیلی ویژن ایل سی دی ، اسٹپلائزر، شمسی، بیٹری، اور کپڑے وغیرہ اور دیگر سامان چوری کر گئے واضح رہے کہ صحافی ریاض حسین عمرانی جوکہ ہپا ٹاٹس جیسی موذی مرض میں مبتلا ہیں وہ اپنے چیکب کروانے کراچی گئے ہوئے تھے کہ گھر کو تالہ تھا ، چور تسلی کے ساتھ چوری کر گئے ، پولیس مکمل طور ناکام ہو چکی ہے پولیس کی کوئی پیدل گشت نہیں ، پریس کلب اوستہ محمد کے صحا فیوں نے واقع کی مذمت کی اور چوری شدہ سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چوروںکو گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کریں گے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں