ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:06

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس اور عوام کے درمیان قرہبی روابط ہوں گے انشاء اللہ امن قائم کرنے کے لیے اقدام کریں گے تفصیلات کے مطابق ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی کی آمد کے موقع پر استقبال میں پولیس کیچاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

نیوتعینات ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ایس پی آفس آمد پر پولیس افسران نے استقبال میں پولیس دستے کے ہمراہ سلامی پیش کی۔ پھول نچھاور کئے گئیاور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ایس پی اوستہ محمد نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ان بہادر جوانوں کی یادیں دلوں میں رکھ کر ہم ان کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے پولیس فورس کے وقار اور عزت کو برقرار رکھ کر آگے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعارفی میٹنگ میں کہا کہ میں ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور مل کرجرائم کی روک تھام اور سراغ رسانی سے راہزن، ڈکیت، ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش، مجرمان اشتہاری، اسمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کرکے اس ضلع کو خدمت، ہمت اور دیانتداری سے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔تاکہ عوام شہری پولیس سے محبت کریں اور تعاون کریں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں