اوستہ محمد،پی ڈی ایم جلسے کو کامیاب کریں گے، کسی دھونس دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہو نگے، اگر گرفتاریاں ہو ئی تو روڈ بلاک کریں گے،مولانا عبداللہ جتک

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:30

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پی ڈی ایم جلسے کو کامیاب کریں گے کسی دھونس دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہو نگے اگر گرفتاریاں ہوں تو روڈ بلاک کریں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی مشاورتی کونسل کے ممبر مولانا عبداللہ جتک نے آن لائن سے فون پر باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا ہونے والے جلسے کو انشا اللہ کامیاب کریں گے اور اس حکمران کو یہ ثابت کر کے دیکھائیں گے کہ عوام کی قوت ہمارے ساتھ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھونس دھمکیوں سے ہم مرغوب نہیں ہوں گے اگر گرفتاریاں ہوئیں تو روڈ بلاک کر دیں گے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے پی ڈی ایم کا قافلہ ربیع کینال سے روانہ ہوگا سب وہیں اکھٹے ہوں گے انشا اللہ آج کوئٹہ میں ثابت کریں گے کہ سلیکٹڈ حکومت کا آخری دن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں