اوستہ محمد: پا کستان پیپلز پارٹی کا شہر میں پانی کی کمی کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:51

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) پا کستان پیپلز پارٹی نے شہر میں پانی کی کمی کے خلاف تیسرے روز بھی احتجا جی کیمپ کو جاری رکھا اس موقع پر میڈ یا سے باتیں کرتے ہوئے ضلعی صدر وزیر علی عمرانی ، سٹی صدر محبوب علی دایہ ، علی شیر چہوان اور دیگروں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پی ایچ ای نا اہل عملہ نا تو شہریوں کو پانی فرا ہم کررہے ہیں اور نا ہی پانی اسٹور کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو کر احتجاج پر بیٹھے ہوئے ضلعی انتظا میہ اور منتخب نما ئندوں کی نا اہلی کی وجہ سے شہر میں پینے کا پانی نہیں اور ہم مجبور ہو کر احتجاج پر بیٹھ گئے انہوں نے سردار زادہ فیصل خان کی کوششون اور کاو شوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ وہ رات سے فیز 2کے تالاب میں اپنے زا تی واٹر کورس سے پانی لاکر تالاب کو بھرنے کی کوشش کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آ ئین پا کستان کے مطابق جو بنیا دی حقوق ہیں وہ بھی ہمیں نہیں مل رہے پا کستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے لیئے جدو جہد اور احتجاج کرتی رہے گی انہوں نے میڈ یا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ہمارے احتجاج کو بھر پور کوریج دے رہے ہیں اور شہریوں مسئلوں کو بھی ہمیشہ اجا گر کرتے آ رہے ہیں ہمارے احتجاج تب ختم ہوگا جب متا ثرہ علاقوں میں پانی آ نا شروع ہوگا

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں