پنجاب رینجرز کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے 5دہشتگردوں میں سے 2کی شناخت ہوگئی

ذوالفقار عرف ذولفی اور پیر بخش انتہائی مطلوب دہشتگرد تھے،پیر بخش کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر تھی شہید سپاہی کامران کی ملتان گریژن میں نمازجنازہ ادا کر دی گئی ، کورکمانڈر ملتان ، ڈی جی رینجرز سمیت سول وعسکری حکام کی شرکت

اتوار 9 اپریل 2017 21:30

راولپنڈی/ملتان/جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے 5دہشتگردوں میں سے 2کی شناخت ہوگئی جن میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ذوالفقار عرف ذولفی اور پیر بخش شامل ہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز نے کاروائیاں کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مارے جانے والے 5دہشتگردوں میں سے 2 کی شناخت ہوگئی ۔ذوالفقار عرف ذولفی اورپیر بخش انتہائی مطلوب دہشتگرد تھے جبکہ پیر کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر تھی ۔مطلوب دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے ہربیارمری گروپ سے تھا۔ علاوہ ازیں آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی کامران کی ملتان گریژن میں نمازجنازہ ادا کی گئی جس میں کورکمانڈر ملتان ، ڈی جی رینجرز پنجاب اور سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چاک و چوبند دستے نے میت کو سلامی دی۔سپاہی کامران کا جسد خاکی تدفین کیلئے آبائی علاقے جڑانوالہ روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں