جڑانوالہ رکن صوبائی اسمبلی کے مبینہ ایماء پر بااثر افراد کی جانب سے پولیس موجودگی میں کروڑوں مالیتی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر

جمعہ 18 جون 2021 12:41

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) جڑانوالہ رکن صوبائی اسمبلی کے مبینہ ایماء پر بااثر افراد کی جانب سے پولیس موجودگی میں کروڑوں مالیتی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے کیخلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر،عدالت نے جوڈیشل انکوائری کی پٹیشن زیر سماعت-تفصیلات کے مطابق چک نمبر 229ر-ب کے رہائشی گلراز احمد نے اپنے وکیل کی وساطت سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الزام علیہ فیاض احمد اعوان ریکارڑ یافتہ ہیں اور مقامی ممبر صوبائی اسمبلی کا دست بازو ہے جس کو ممبر صوبائی اسمبلی کی پست پناہی حاصل ہے الزام علیہ نے مربع نمبر 55 کیلہ نمبر 19/20 برقبہ 8 کنال 16 مرلے برلب سڑک مکوانہ ٹول پلازہ فیصل آباد روڈ پر مبینہ طور پر ایس پی ٹاون،ڈی ایس پی،ایس ایچ او،انچارج چوکی سب انسپکٹر طفیل قادری کی موجودگی میں سائل کی مالکیتی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ الزام علیہ نے پولیس سے ساز باز ہو کر سائل اور اسکی فیملی کیخلاف مبینہ طور پر 5 جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کا اندراج کروایا ہے اور آئے روز پولیس انہیں حراساں کرتی ہیں الزام علیہ نے مبینہ طور پر جعلی اقرارنامہ/جعلی فرد تیار کرکے اندراج کروایا ہے اور جعل سازی سے کروڑوں مالیتی اراضی پر قبضہ کی کوشش کر رہا ہے سائل کی پٹیشن پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایس پی ٹاون،ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج چوکی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے جبکہ درج مقدمات اور مبینہ قبضہ کی کوشش پر جوڈیشل انکوائری کی پٹیشن زیر سماعت ہے سائل کا کہنا ہے کہ الزام علیہ نے کھڑی فصل گندم کو بھی مبینہ طور آگ لگا دی ہے سائل نے وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ و دیگر حکام بالا سے انصاف و تحفظ کی اپیل کی ہی-

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں