فیصل آباد میں تشدد زدہ نعش برآمد

پیر 26 نومبر 2018 20:44

فیصل آباد میں  تشدد زدہ نعش برآمد
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2018ء) جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود نہر گوگیرہ برانچ سے دوشیزہ کی تشدد زدہ برہنہ نعش برآمد۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 22گ ب کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں نعش تیر رہی تھی جسے دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس تھانہ صدر نے نعش کو نہر سے نکال کر شناخت کے لیے اعلانات کروائے مگر تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دوشیزہ کو مبینہ طور پر قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی ہے ملنے والی نعش تشدد زدہ اور برہنہ حالت میں ملی ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں